نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزدہ، مودی حکومت نے تن دیو نامی فلم میں مقبوضہ کشمیرمیں لگائے جانے والے آزادی کے نعروں سے مماثلت اورکسان تحریک کے احتجاج کی طرز پرڈائیلاگ شامل کرنے پر پروڈیوسر اور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی۔
بالی وڈ بھی ہندوتوا کے نشانے پر آ گیا، تن دیو فلم میں آزادی کے نعروں نے مودی سرکاری کی نیندیں اڑا دیں۔ کشمیر تحریک اور کسانوں کے احتجاج سے گھبرائی بھارتی حکومت نے فلم کے پروڈیوسر اور اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر ریاستی مشینری کو خوف و ہراس پھیلانے کی بدترین مثال قائم کر دی۔
نیٹ فلیکس پرجاری کی گئی فلم کے مرکزی کرداروں میں سیف علی خان اور ڈمپل کباڈیا ہیں۔ مودی سرکار فلم میں آزادی کے نعروں سے اس قدرخوفزدہ ہوئی کہ معاملے کوہندوئوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے سے جوڑ دیا۔ قبل ازیں یکم جنوری کو بھارتی حکومت نے مزاحیہ اداکار منور فاروقی پر اندور میں اسٹیج ڈرامے کے دوران ہندوئوں کےخلاف ڈائیلاگ بولنے پربھی ایف آئی آر کٹوائی تھی۔ بھارتی عدالتوں پرمنورفاروقی کوجیل بھیجنے کےلیے دبائو ڈالا جارہا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ اس معاملے کو اٹھا چکی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا گلا دبایا جارہا ہے۔ اپنے سافٹ امیج پرفخر کرنے والے بھارت کا معاشرہ، رسم و رواج اور ثقافت شدید خطرے میں پڑنے لگی۔