کچھ فلموں میں کام صرف پیسوں کے لئے کیا: انیل کپور

Published On 12 January,2021 09:45 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) فلم انڈسٹری کے بڑے نام پیسوں سے زیادہ آج کل فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے ایک وقت میں ایسا نہیں کیا تھا اور انہوں نے کچھ فلموں میں صرف پیسوں کی خاطر کام کیا۔

انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کچھ فلموں میں کام صرف پیسوں کیلئے کیا جس میں ‘انداز’ اور‘ ہیر رانجھا’ شامل ہے اور اسکا کوئی افسوس نہیں۔ اگر قسمت بدلی اور دوبارہ برا وقت آیا تو میں اپنے اہلخانہ کی خاطر کچھ بھی کرنے کیلئے ذرا سا بھی نہیں سوچوں گا اور کچھ بھی کرلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میری فیملی خوش قسمت ہے کہ برا وقت گزر گیا اور ماضی جیسے مشکل حالات اب نہیں ہیں۔