ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار نارسنگ یادیو 57 برس کی عمر میں گزشتہ روز حیدرآباد میں چل بسے، وہ پچھلے کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
نارسنگ یادیو نے 300 سے زائد تیلگو فلموں میں کام کیا جبکہ کئی بالی ووڈ اور تامل فلموں میں بھی انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 40 سال اداکاری کے جوہر دکھانے والے نارسنگ یادیو گزشتہ سال اپریل سے بیمار تھے۔
اپریل 2020ء میں اداکار کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ وہ گردے کے مرض کا شکار ہیں اور لائف سپورٹ پر ہیں۔ نارسنگ یادیو کی آخری فلم 2017ء میں قیدی نمبر 150 ریلیز ہوئی تھی۔