مسلمان شوہر پر تنقید، ارمیلا انتہاپسند ہندوؤں پر برس پڑیں

Published On 20 December,2020 01:30 pm

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر اپنے مسلمان شوہر پر مسلسل تنقید پر انتہا پسند ہندووں پر برس پڑیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر ہونے والی مسلسل تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کشمیری مسلم ہیں، ہم دونوں اپنے اپنے مذہب پر مکمل آزادی سے عمل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار ہندو انتہاپسند ہم پر تنقید کرتے ہیں۔

ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ، انتہا پسندوں نے میرے وکی پیڈیا پیج پر والدہ کا نام رخسانہ احمد اور والد کا نام شیوندر سنگھ لکھ دیا حالانکہ میں ان دونوں کو نہیں جانتی ،میرے والد کا نام شری کانت ماتونڈکر اور والدہ کا نام سنیتا ماتونڈکر ہے ۔
 

Advertisement