ممبئی: (روزنامہ دنیا) کئی برسوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر گزشتہ روز بالی وڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور اداکاری سے سیاست میں آنے والے رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوا جی راؤ گائیکواڈ المعروف رجنی کانت نے کہا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کرینگے ، جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈو اسمبلی کے الیکشن ہونگے ۔ رجنی کانت کے بارے میں 1996سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں لیکن اس کام میں انہوں نے 24سال تاخیر کے بعد پیشرفت کی ہے۔
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے رجنی کانت کے سیاسی میدان میں اترنے کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، رجنی نے عام آدمی کے مسائل عرصہ دراز سے حل نہ ہونے کے باعث سیاست میں آنے اور نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔