ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ اْن کے والدین کے انتقال کے بعد وہ بالکل ٹوٹ گئے تھے اور والدین کے بغیر خالی گھر انہیں کاٹنے کو آتا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی موت سے متعلق بتایا کہ میری زندگی کاسب سے بڑا دکھ والا لمحہ میرے والدین کی موت ہے کیونکہ میں 15 سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا اور میں جب 26 سال کا ہوا تو میری والدہ بھی وفات پا گئیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے کھو جانے کے دکھ اور کرب نے انہیں مضبوط بنایا، دونوں کی موت اچانک ہوئی۔ معلوم ہوا کہ والدہ کو کینسر ہے اور محض اڑھائی ماہ کے اندر ہی وہ وفات پاگئیں۔سب اتنا اچانک ہوا کہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ایک رات والدین کی قبر پر گیا، سوچا کہ فلموں سے وقفہ لے لوں تاہم میں نے اپنے اس کمزور لمحے پر قابو پایا اور پوری زندگی اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے نزدیگ اداکاری کام نہیں بلکہ جذبات پر قابو پانے کا حل ہے۔