منشیات کیس میں بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور

Published On 24 November,2020 12:28 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) منشیات سے متعلق کیس میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری کے بعد کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سنگھاوران کے شوہر کومنشیات استعمال کرنے سے متعلق کیس میں گرفتاری کے بعد 4 دسمبر تک تحویل میں لے لیا گیا تھا تاہم دونوں کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

این سی بی کی جانب سے اندھیری ویسٹ میں کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارنے اور مبینہ طور پر 86.50گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی سنگھ کا نام ایک اسمگر سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آیا تھا جس کے بعد ان کے گھر چھاپہ مارا گیا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعدبالی وڈاداکاروں کے خلاف منشیات کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، دپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ خان اور راکول پریت سنگھ سمیت اداکاروں سے کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے پوچھ گچھ کی ہے۔