ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ‘تبسم فاطمہ ہاشمی’ عرف تبو نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سے ابھی تک میری شادی نہیں ہو سکی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تبو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا کہ اجے اور میرے ایک کزن سمیر آریا نے اُن کے دوستوں کے گروپ کے دیگر لڑکوں کو خبر دار کر رکھا تھا کہ کوئی بھی اُن کی طرف نہ دیکھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اجے اور سمیر اُن کی جاسوسی کرتے تھے اور جو کوئی بھی اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اجے اور سمیر اُس کی پٹائی کر دیتے تھے، تبو نے اجے دیوگن اور اپنے کزن کو غنڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر وہ آج اکیلی ہیں تو اس کی بڑی وجہ اجے اور سمیر ہیں۔
تبو نے باتیں ایک انٹرویو میں کہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اور اجے دیو گن 13 سال کی عمر سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور وہ دونوں ایک ہی کالونی میں رہتے تھے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اجے اپنے کئے پر پچھتاتے ہوں گے، اب وہ میرے لئے لڑکا ڈھونڈ کر دیں۔