اگر موقع ملا تو سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہوں گی: پرینتی چوپڑا

Published On 23 October,2020 11:45 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی اصل زندگی میں سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینتی چوپڑا نے ایک کامیڈی شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔

انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ نواب آف پٹودی سیف خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات کرینہ کپور بھی جانتی ہیں اور میرے ان جذبات سے کرینہ کو کوئی مسئلہ نہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ وہ سچ میں ہی سیف کو اغوا کر لیں گی مگر وہ انہیں بہت پیار کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پرینتی چوپڑا کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکار فواد خان کیلئے بھی پسندیدگی کے جذبات کا اظہار کا چکی ہیں، بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرینتی چوپڑا، پاکستانی اداکار علی ظفر کے ساتھ ایک فلم میں کام کر چکی ہیں، فلم ’’کل دل‘‘ میں دونوں اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔