ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی اپنے گانے نہیں سُنے کیونکہ اگر اُنہوں نے ایسا کیا تو انہیں اپنی ہی گلوکاری میں بے تحاشہ غلطیاں نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ایک مرتبہ اُنہوں نے اپنا ہی گانا ریکارڈ کراتے وقت سن لیا تھا اور پھر اُنہیں اس گانے میں بہت سی غلطیاں نظر آنے لگی تھیں۔
اُس واقعے کے بعد اُنہوں نے کبھی خود کی گلوکاری نہیں سنی۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں میڈم نور جہاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘نور جہاں جی ایک باصلاحیت گلوکارہ تھیں جنہوں نے اپنی آواز اور ہنر سے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔
اپنی کامیابی کا سہرہ پرستاروں کے سر باندھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اگر وہ آج کامیاب ہیں تو یہ ان کے مداحوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔