ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی وڈ منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون کو آج جب کہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت خودکشی کیس میں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس پر پولیس نے معاملہ نیشنل نارکوٹکس بیورو کو بھیج دیا تھا۔ نیشنل نارکوٹکس بیورو نے منشیات ڈیلر سے رابطہ رکھنے پر آنجہانی سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا تھا۔
ریا چکروتی اور ان کے بھائی کی واٹس ایپ چیٹس سے حاصل ہونے والی معلومات سے اس معاملے کی تہہ ایک ایک کرکے کھلتی گئیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔