ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) نے سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق تفتیش کا رخ ان کے خاندان کی جانب موڑ دیا ہے، بڑی بہن میتو سنگھ کو پیشی کے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں، سوشانت کے والد سے بھی پوچھ گچھ ہو سکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا سامنا کرنے والی بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کے الزامات کے بعد کہ وہ خود تو 8 جون کو ہی سوشانت کے کہنے پر ان کا گھر چھوڑ چکی تھیں جبکہ بہن میتو سنگھ 8 سے 13 جون تک سوشانت کے ساتھ ان کے گھر پر موجود تھیں اور ان کی شدید بیماری کے باوجود بھائی کو 13 جون کو اکیلا چھوڑ کر کیوں چلی گئیں، بہت سے سوالات کھڑے کر رہا ہے جس پر سی بی آئی نے میتو سنگھ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سوشانت سنگھ کے والد نے ریا چکرورتی کو ایک میسیج بھیجا تھا جس کے بارے میں سی بی آئی مشکوک ہے۔
رپورٹ کے مطابق سی بی آئی میتو سنگھ کے بعد سوشانت کی دوسری بہن پرینکا، ان کے شوہر سدھارتھ اور والد سے بھی تفتیش کر سکتی ہے، جبکہ تحقیقاتی ایجنسی کے افسران کا خیال ہے کہ ریا کے ساتھ ان تمام افراد کو آمنے سامنے بٹھا کر بھی پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔