ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے شوہر ریان تھام سے 2 سالہ علیحدگی کے بعد بالآخر طلاق لے لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منیشا لامبا کی 7 سال قبل ریان تھام سے ایک نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی تھی، دونوں 2 سال تک ملاقاتیں کرتے رہے آخر 6 جولائی 2015 کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم شادی کے محض تین برس بعد ہی 2018 میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا۔ 2 سال کے طویل عرصے کے دوران منیشا اپنی علیحدگی سے متعلق میڈیا کو کچھ بتانے سے کتراتی رہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق اب منیشا لامبا نے ریان تھام سے باضابطہ طلاق لے لی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے طلاق کی خبروں کی خود تصدیق کی اور بتایا کہ طلاق کی قانونی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔