ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دھوکے باز نکلیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے رشوت دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ممبئی کرائم برانچ نے کیا، سوشل میڈیا پر فالوورز کے ذریعے اداکاروں کی سٹار ویلیو کا اندازہ لگایا جاتا ہے، ممبئی کرائم برانچ کو فیک فالوورز کے ایک کیس میں تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی فیک فالوورز خریدتی رہی ہیں۔
ان دونوں کے علاوہ بھی فیک فالوورز کی فہرست میں دیگر اہم شخصیات کے نام بھی آئے ہیں جنہیں ابھی مخفی رکھا گیا ہے۔