نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ میرا متھن نے رجنی کانت کے خلاف بدنام کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل اداکارہ میرا متھن کا کہنا تھا کہ بالی وڈ سپر سٹار رجنی کانت اور تامل فلم انڈسٹری کے اداکار وجے کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں کیونکہ دونوں ان کی شہرت داغدار کرنے کی کوشش کی، اس پر وہ خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کے تحت قانونی چارہ جوئی کریں گی۔
انہوں نے جذباتی بیان دیتے ہوئے نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ تامل ناڈو کو تباہ کر دیں کیونکہ تامل انڈسٹری نے انہیں رد کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اب بالی وڈ میں سپر ماڈل کی شہرت رکھتی ہیں۔