لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کوریو گرافر سروج خان 71 برس کی عمر میں چل بسیں، انہیں کچھ عرصہ سے سانس کا مرض لاحق تھا تاہم دل کا دورہ ان کی موت کی وجہ بنا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے چالیس سالہ پروفیشنل کیرئیر میں سروج خان نے دو ہزار سے زائد گانوں کی کوریوگرافی کی، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز محض تین سال کی عمر میں کیا، شاندار فنی خدمات پر کوریو گرافی کا پہلا ایوارڈ انہی کے حصے میں آیا، صرف یہی نہیں دیگر 8 فلم فئیر ایوارڈ بھی سروج خان کی پروفائل پر ہیں۔
I m devastated by the loss of my friend and guru, Saroj Khan. Will always be grateful for her work in helping me reach my full potential in dance. The world has lost an amazingly talented person. I will miss you My sincere condolences to the family. #RIPSarojji
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) July 3, 2020
سروج خان گزشتہ ایک ماہ سے سانس کی بیماری کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹروں نے ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، جمعہ کی صبح ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد وہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔ متعدد بالی وڈ شخصیات نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
Woke up to the sad news that legendary choreographer #SarojKhan ji is no more. She made dance look easy almost like anybody can dance, a huge loss for the industry. May her soul rest in peace
— Akshay Kumar (@akshaykumar) July 3, 2020