سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار، قتل کے شواہد نہیں ملے

Last Updated On 26 June,2020 12:16 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) خود کشی کرنیوالے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قتل کی کسی قسم کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ پر 5 ڈاکٹرز کے دستخط موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ سوشانت کے جسم پر کوئی چوٹ نہیں پائی گئی، یہ واضح طور پر خود کشی کا کیس ہے۔

اس سے قبل سوشانت کے خاندان نے بھارتی پولیس کی خودکشی کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے تفتیش درست سمت میں آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی ہی ثابت ہوئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے ان کے کمرے سے خودکشی کی وجہ سے متعلق کوئی نوٹ نہیں ملا تھا۔


واضح رہے کہ سوشانت سنگھ نے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو خودکشی کر لی تھی، ان کی پھندہ لگی لاش ان کے گھر سے ملی تھی۔ بھارتی اداکار ڈپریشن کے بھی مریض تھے۔