سوشانت سنگھ کی موت کا صدمہ، بھابی چل بسیں

Last Updated On 17 June,2020 11:24 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بھابی ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور دم توڑ دیا، دوسری طرف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کے گھر والے ابھی تک ان کی موت کا یقین نہیں کر پا رہے، اداکار کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس صدمے کو برداشت نہ کرسکیں اور موت کی خبر سن کر کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، انہوں نے اس وقت اپنی آخری سانس لی جب ممبئی میں سوشانت سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی نہیں تھی بلکہ ان کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشانت ایک ذہین اور قابل انسان تھا اس کا دماغ کمزور کیسے ہو سکتا ہے۔