ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی موسیقار واجد علی خان ممبئی میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 42 برس تھی اور وہ معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واجد علی خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج رہنے کے باوجود ان کی حالت سنبھل نہ پائی اور دار فانی سے کوچ کر گئے۔
واجد علی خان نے دیگر فلموں سمیت سلمان خان پر شوٹ کئے گئے 2 گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جبکہ فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹڈ میں بھی اپنا ہنر آزمایا تھا۔