’ہوا میں اڑتا جائے مورا لال دوپٹہ ململ کا‘ اداکارہ نمی چل بسیں

Last Updated On 27 March,2020 12:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ نمی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں آخری رسومات کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نمی جن کا نام نواب بانو تھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز راج کپور کی 1949 میں ریلیز ہونیوالی فلم برسات سے کیا تھا، یہ راج کپور کی پہلی میجر ہٹ فلم تھی، نرگس اس فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ تھیں۔

ان پر فلمایا گیا گیت "ہوا میں اڑتا جائے مورا لال دوپٹہ ململ کا" بہت مشہورہوا۔ مبینہ طور پر نواب بانو کو نمی کا فلمی نام راج کپور نے ہی دیا تھا۔ 1950 اور 60 کی دہائیوں میں نمی نے تمام بڑے اداکاروں کیساتھ کام کیا جن میں راج کپور، دلیپ کمار، دیو آنند شامل ہیں۔

نمی کی آخری فلم ‘لو اینڈ گاڈ ’ تھی جو 1963 میں شروع ہوئی اور 1986 میں کئی تبدیلیوں کے بعد ریلیز ہوئی۔ وہ 18 فروری 1933 کو آگرہ میں پیدا ہوئیں، 1965 میں نمی نے سکرپٹ رائٹر علی رضا سےشادی کر لی ۔علی رضا کا انتقال 2007 میں ہوا تھا۔