پریانکا چوپڑا کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعدا د 5 کروڑ تک پہنچ گئی

Last Updated On 22 February,2020 09:31 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انسٹا گرام پر 5 کروڑ فالوورز ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر 5 کروڑ فالوورز بنانے والی دوسری بھارتی شخصیت بن گئی ہیں جبکہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انسٹا گرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ سر فہرست ہیں اور 4 کروڑ 40 لاکھ فالورز کیساتھ دپیکا پڈوکون کا تیسرا نمبر ہے۔