مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مودی کو فاشسٹ قرار دیدیا

Last Updated On 15 February,2020 09:34 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کیلئے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر فاشسٹ شخص قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں مہیش بھٹ اور جاوید اختر کا انٹرویو کرنیوالے صحافی مہدی حسن نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم مودی اور ان کے طرز حکمرانی کو فسطائی سمجھتے ہیں ؟ جس کے جواب میں مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے بے ساختہ کہا کہ جی ہاں۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ فاشسٹ شخص کے سر پر سینگ نہیں ہوتے یہ ایک احساس برتری سے لبریز مخصوص ذہنیت کا نام ہے۔