ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی گلوکار بھی مسلمانوں کے شانہ بشانہ، ریپر رفتار نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا گیا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ ریپر اور کمپوزر رفتار نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ مسلمان، ہندو اور عیسائی سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔
رفتار اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جہاں انہوں نے متنازع شہریت کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیاکہ کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بات بالکل صاف بتا رہا ہوں، چاہے کل کیریئر چلے یا نہ چلے، کوئی مسئلہ نہیں، اتنا کما لیا ہے کہ آخر تک بھوکا نہیں مروں گا۔