نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنے والے سنی دیول بالی وڈ میں ’’غدر‘‘ اور ’’بارڈر‘‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہوئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔