نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں حالیہ مسلم کش فسادات کے اصل ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے بجائے بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے حق میں بولنے پر ان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اداکارہ کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔
سوارا بھاسکر پر الزام لگانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یکم فروری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پولیس، سپریم کورٹ اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور مسلمانوں کو ’’مزاحمت‘‘ کے نام پر فساد کرنے پر اُکسایا تھا۔