ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے زندگی میں موسیقی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے پیانو کی تصویربھی شیئر کی اور اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ موسیقی زندگی کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے، موسیقی اور رقص کے بغیر ہماری زندگی بے رنگ و بے معنی ہوگی۔
لاک ڈاؤن کے دنوں میں پیانو بجانا سیکھنے والی دپیکا پڈوکون نے بہترین میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو بتایا کہ اُن کا گلوکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔