ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلموں میں جاندار کردار ادا کرنے والے مسلمان اداکار جاوید حیدر کسمپرسی کی حالت میں اب سڑکوں پر سبزیاں بیچنے پر مجبور ہیں جو نریندر مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کا عکاس ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں متعدد انڈسٹریز کو نقصان پہنچا جس میں شوبز انڈسٹری بھی شامل ہے، لاک ڈاؤن کے باعث پروڈکشن کا کام رک گیا اور کئی اداکار سڑکوں پر سبزی اور پھل بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بھارت کے مشہور اداکار جاوید حیدر بھی ان میں شامل ہیں جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے جس میں وہ سبزی کی ریڑھی لئے سڑکوں پر آوازیں لگا کر سبزی بیچتے نظر آرہے ہیں۔ جاوید حیدر کی یہ ویڈیو بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور کہا کہ‘‘ یہ دنیا میں ہو کیا رہا ہے’’۔
ڈولی بندرا کی آواز دبا دی گئی اور ایسے معاملے کو ایسے مشکوک بنا دیا گیا کہ جاوید حیدر شاید ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے سبزی بیچ رہے ہیں۔ نریندر مودی کے بھارت میں ایسا نہیں ہو گا تو کہاں ہو گا۔
He is an actor aaj woh sabzi bech raha hain javed hyder pic.twitter.com/4Hk0ICr7Md
— Dolly Bindra (@DollyBindra) June 24, 2020