نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے قہر سے عشق باز سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ شرینو پاریکھ بھی نہ بچ پائیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ چند دن قبل میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، جو مثبت آ گیا، اب میں ہسپتال میں زیر علاج ہوں اور صحت یاب ہو رہی ہوں، مجھے اور میرے اہلخانہ کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے پیرا میڈیکل سٹاف کی شکر گزار ہوں جو اس خوفناک وقت میں مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ احتیاط برتنے کے باوجود اگر آپ کو کورونا وائرس ہو جائے تو اندازہ لگایئے نظر نہ آنے والا وائرس کیسا خطرناک ہے، جس کیخلاف ہم نبرد آزما ہیں، میں سب سے گزارش ہے کہ بہت احتیاط کریں اور آپ کو وباء سے بچائیں۔