لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کوروناوائرس کے خوف سے دس لاکھ افراد نے سگریٹ پینا چھوڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی فلاحی ادارے کے سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی ترک کی۔
15 اپریل سے 20 جون کے درمیان 10 ہزار افراد پر کیے جانے والے سروے کے مطابق آدھے افراد نے گزشتہ چار ماہ کے دوران سگریٹ نوشی کو ترک کیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد شدید علامات سامنے آ سکتی ہیں۔