غیر ملکی ایئر لائنز کی پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

Last Updated On 15 July,2020 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وباؤ کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

قطر، اتحاد اور امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان بیرون ممالک جانے مسافروں کے لئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان سے بیرون ملک روانگی سے چار دن قبل ایئر لائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوں گے، ان غیر ملکی ایئر لائنز کے ذریعے سفر کرنے کے خواہش افراد لیبارٹریز کی فہرست متعلقہ ایئر لائن کے دفاتر، ان کی ویب سائٹ یا ٹریول ایجنٹس سے معلوم کر سکتے ہیں۔