ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا وائرس سے دم توڑ گئے، مصطفی کمال پاشا گزشتہ 13 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت بگڑنے پر انہیں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر وہ 13 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا جس کے باعث وہ آج دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا معروف سرجن تھے، کورونا کے مریض بڑھنے پر انہوں نے دفتری امور کو چھوڑ کر اپنی ڈیوٹی وارڈ میں لگوالی تھی، مصطفیٰ کمال پاشا کی نماز جنازہ آج نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹلز گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔