کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے 27 جولائی سے آخری مراحل میں داخل

Last Updated On 15 July,2020 12:02 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف بننے والی ویکسین کے انسانوں پر تجربے 27 جولائی سے آخری مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔

امریکی دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی تیارکردہ ویکسین 27 جولائی سے انسانوں پر تجربے کے آخری مراحل میں داخل ہو جائے گی۔ کمپنی اس ویکسین کو 30 ہزار افراد پر ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اب تک 45 افراد جنہیں یہ ویکسین لگائی گئی ہے ان میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنی ہیں۔
 

Advertisement