سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کامیاب رہا، عیدالاضحیٰ پراحتیاط کرنا ہوگی:ڈاکٹرعطا الرحمان

Last Updated On 15 July,2020 08:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کار کامیاب رہا، اب ہمیں عیدالاضحیٰ کے دوران احتیاط کرنا ہوگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’نقطہ نظر’’ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف لڑنے کا واحد راستہ ویکیسن ہے لیکن دنیا میں ابھی تک اس کے ٹرائل ہی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے چار سے چھ ماہ پاکستان میں ویکسین کے ٹرائل کے ہونگے۔ تاہم کونسی ویکسین کامیاب ہوتی ہے ٹرائل کے بعد پتا چلے گا۔ امید ہے اگلے ہفتے تک ڈریپ سے ٹرائل کی اجازت مل جائے گی۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ تیرہ جون کو کیسز کی پیک تھی، تاہم اب اموات اور کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کار کامیاب رہا، اب ہمیں عیدالاضحیٰ کے دوران احتیاط کرنا ہوگی۔ بچے بزرگ افراد سے نہ ملیں کیونکہ زیادہ تر اموات بھی بڑے لوگوں کی ہو رہی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پندرہ ستمبرسے سکولز کھولنے کا ارادہ ہے تاہم ستمبر کے پہلے ہفتے میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی۔

 

Advertisement