اپنا خاندان شروع کرنے اور بچے دیکھنے کی بہت جلدی ہے: نورا فاتحی

Last Updated On 29 July,2020 11:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی فیملی بنانا چاہتی ہیں اور اپنے خوبصورت بچے دیکھنا چاہتی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فاتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہیں اپنا خاندان شروع کرنے اور اپنے بچے دیکھنے کی بہت جلدی ہے، بھارتی جریدے ‘ فلم فیئر ’ سے بات کرتے ہوئے نورا فاتحی کا کہنا تھا کہ ‘ انہوں نے پہلے کبھی ان معاملات کے بارے میں نہیں سوچا مگر لاک ڈاؤن کے دوران اُنہیں اپنی زندگی سے متعلق سوچنے کا بہت وقت ملا جس میں اُنہیں احساس ہوا کے اپنی صحت، اپنے پیاروں اور خاندان کی قدر کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ نورا فاتحی نے بالی وڈ میں رقاصہ کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے اس کے علاوہ وہ بگ باس، کامیڈی نائٹس، انٹرٹینمنٹ کی رات سمیت مختلف ٹی وی شوز میں کام کرتی دکھائی دی ہیں۔