ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن کورونا سے صحت یاب ہو گئے جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا، 11 جولائی سے امیتابھ ہسپتال میں کورونا کے سبب زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جس کی پورٹ منفی آئی ہے۔ انہیں اب ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی کورونا کا شکار ہیں، وہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ امیتابھ کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں تاہم ان کی شریک حیات جیا بچن حیرت انگیز طور پر کورونا سے متاثر نہیں ہوئیں۔