حسن خان خودکشی کرنیوالے سوشانت سنگھ کا کردار ادا کریں‌ گے

Published On 20 August,2020 10:29 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار پر بننے والی ویب سیریز میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کر لیا گیا، حسن خان سوشانت سنگھ کا کردار ادا کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کرنیوالے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں پاکستانی اداکار حسن خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ اداکار حسن خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ الحمد اللہ مجھے وہ پراجیکٹ مل گیا جو میرے دل کے انتہائی قریب ہے کیونکہ میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔

حسن خان نے اپنی اور سوشانت سنگھ کی ایک جیسا پوز دیتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی لاش 14 جون کو ممبئی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی، پولیس کی اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق سوشانت نے خودکشی کی تھی۔