نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کشی کا رحجان بڑھنے لگا، 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کے بعد بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار آکاش اتکرش نے بھی خود کشی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی بڑی خبر خبر بہار کے مظفرپور سے آ رہی ہے جہاں ریاستی فنکار کی ممبئی میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی فنکار کا نام اکشت اتکرش ہے جو ممبئی میں فلم صنعت میں کام کرتے تھے۔ اکشت بالی ووڈ کے ساتھی فنکار تھے۔ وہ بنیادی طور پر مظفرپور کے سکندر پور کے رہنے والے تھے نے خود کشی کر لی ہے، متوفی کے کنبہ نے اکشت اتکرش کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد قتل کا الزام لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین اداکار سمیر شرما نے خود کشی کرلی، گھر کے اندر پنکھے سے لٹکی لاش برآمد
بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کے ماموں رنجیت سنگھ نے کہا کہ رات نو بجے اکشت کی والد سے بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد دیر رات اس کی موت کی خبر ملی۔ اس کے ساتھ ہی اکشت کے ماموں نے ممبئی پولیس پر بھی تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اکشت بنیادی طور پر مظفرپور کے سکندر پور کے رہنے والے تھے اور وجینت چودھری عرف راجو چودھری کے بیٹے تھے۔ ان کی لاش ممبئی سے کچھ دیر پہلے ہی پٹنہ ائیرپورٹ پر پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی نے خودکشی کر لی
اکشت کے کنبے کا الزام ہے کہ ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں کسی بھی طرح کا کوئی تعاون نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ فی الحال اس واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
معلوم ہو کہ اس سے پہلے بھی ممبئی میں بہار کے رہنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بھی مشتبہ حالت میں موت ہو چکی ہے اور ان کی موت کی گتھی بھی ابھی تک سلجھ نہیں سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی
34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ انہوں نے خودکشی کی تھی۔ تاہم ان کے خاندان نے ریا چکرورتی کے خلاف سشانت کو خودکشی پر اکسانے اور اس میں مدد دینے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔