ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کو منشیات کا گڑھ اور گندی ترین صنعت کہنے پر بالی وڈ کے تینوں خانز نے بھارتی چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے، بالی وڈ کو منشیات آور کہنے اور ملک کی گندی ترین انڈسٹری کہنے پر اداکار شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، کرن جوہر، آدیتیہ چوپڑا اور فرحان اختر سمیت 34 بڑے پروڈکشن ہاؤسز و فنکاروں نے دہلی ہائی کورٹ میں دو بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
بالی وڈ خانز نے جن چینلز کے خلاف مقدمہ درج کر ایا گیا ہے ان میں ری پبلک ٹی وی جب کہ دوسرا چینل ٹائمز ناؤ ہیں۔