ممبئی: (ویب ڈیسک) ہندوستانی فلم انڈسٹری سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ 27 سالہ بنگالی اداکارہ مشتی مکھرجی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈائٹنگ کے شوق نے ان کی جان لے لی ہے۔
اداکارہ کی موت کی وجہ ان کے گردے فیل ہونا بتایا جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق مشتی مکھرجی طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج بھی چل رہا تھا لیکن سبھی کوششیں ناکام رہیں اور وہ دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مشتی مکھرجی نے جمعے کو بنگلورو کے ایک نرسنگ ہوم میں آخری سانس لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹ لیتی تھیں۔ اس سے جگر اور کڈنی پر برا اثر پڑتا ہے۔
ان کی پہلے سے ہی طبیعت خراب بھی رہتی تھی۔ جب سے انہوں نے کیٹو ڈائٹ لینا شروع کیا تھا، ان کی حالت اور بھی زیادہ بگڑنے لگی تھی۔
آنجہانی اداکارہ نے بنگالی فلموں کے ساتھ ساتھ دیگر زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ میں کرشنا ہوں، لائف کی تو لگ گئی، جیسی فلموں میں ان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ مسٹی کو کئی فلموں میں آئٹم ڈانس میں بھی دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کئی میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا ہے۔