کولکتہ:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ دیودتا بینر جی المعروف آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ آریا بینرجی پراسرار موت کی شکار ہو گئیں، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں جب کہ ان کی ایک بہن سنگاپور میں رہائش پذیر ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ نوکرانی نے گزشتہ صبح دروازہ نہ کھولنے پر پڑوسیوں اور پولیس کو آگاہ کیاتھا ، جب اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا گیا تو اندر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ فرش پر شراب کی کئی بوتلیں پڑی ہوئی ملیں۔
فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ آریا کے ناک سے خون بہہ رہاتھااوراس نے قے بھی کی ہوئی تھی ۔پولیس نے اداکارہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔