ممبئی: (روزنامہ دنیا ) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہاہےکہ انہیں فلمی کیر یئر کی شروعات میں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ 2007 میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم "اوم شانتی اوم " کرنے جارہی تھیں تو فلم انڈسٹری کی کئی ایسی شخصیات تھیں جنہوں نے ان کو بولنے سے اداکاری کرنے تک بہت مذاق بنایا اور ان کیلئے یہ بہت تکلیف دہ تھا۔
انہوں نے مزید بتایاکہ ان کے بارے میں رائے دی جاتی تھی کہ ایک ماڈل کبھی بھی اچھی اداکارہ نہیں بن سکتی لیکن فلم "اوم شانتی اوم " کی کامیابی کے بعد انہی ناقدین نے ان کے کام کی تعریف کی،وہ اپنے والدین کی تربیت اور سپورٹ کیلئے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں ایک عاجز اور باہمت انسان بنایا۔
واضح رہے کہ دپیکا اپنی شاندار کارکردگی کے سبب3 درجن کے قریب فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں،وہ 2018 میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔