بھارتی اداکار ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

Published On 26 December,2020 03:33 pm

( روزنامہ دنیا ) بھارتی اداکار انیل نیڈو منگڈ ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے تھوڈوپوزا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران وقفے میں انیل نیڈو منگڈ دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے ڈیم ملنکارا پر گئے، جہاں وہ تیرتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور واپس نہ آسکے، بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکال لی گئی۔ 

Advertisement