انوشکا شرما کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع، کوہلی خوشی سے نہال

Published On 31 December,2020 01:23 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، ڈاکٹروں نے جوڑے کو اگلے ماہ کی تاریخ دے دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا ملی ،سٹار جوڑا خوشی سے نہال ہو گیا، دونوں کے مداحوں کو بھی بچے کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے۔انوشکا اور ویرات نے اپنے بچے کی آمد سے قبل ہی اس کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں، ننھے منے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی شاپنگ بھی کر لی۔ ایک انٹرویو میں دونوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بچہ دوسروں کی عزت اور احترام کرنا سیکھے،یہی وہ بنیادی تعلیم ہے جس سے دیگر اعلی خصوصیات کی راہیں کھلتی ہیں۔

انوشکا نے کہا کہ مجھے بھی والدین نے یہی دو باتیں سکھائیں، ہم اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔
 

Advertisement