اداکارسونو سود کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

Published On 08 January,2021 11:57 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بالی وڈ اداکار سونو سود کیخلاف پولیس کو ایک تحریری شکایت بھجوائی ہے جس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سونو سود اور ان کی اہلیہ پر رہائشی عمارت پر غیر قانونی تعمیرات کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔تحریری شکایت نامے میں بی ایم سی کی جانب سے اداکار پر بغیر اجازت رہائشی عمارت کو ہوٹل میں تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایم سی کی جانب سے اداکار کو کئی ایک نوٹس بھیےں گئے مگر سونو سود نے کوئی جواب تک نہیں دیا جس کے سبب ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کافیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ سونو سود بھارت کے شہر جودھ پور میں 6 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔