ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکاروں سہیل خان اور ارباز خان کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارباز خان، سہیل خان اور ان کے صاحبزادے نروان کی شکایت بی ایم سی میڈیکل آفیسرکی جانب سے کی گئی تھی۔ تینوں لوگ بیرون ملک سے بھارت واپس آئے تھے لیکن انہوں نے کووڈ 19 کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
تینوں کی واپسی پر ایئرپورٹ پر موجود حکام نے انھیں قرنطینہ کرنے کیلئے کسی ہوٹل جانے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ہدایات کی پرواہ نہیں کی اور سیدھے گھر چلے گئے۔
طبی عملے کی جانب سے فوری طور پر پورے معاملے سے پولیس کو آگاہ کیا جس پر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سلمان خان کے بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کر دیا۔