ممبئی:(روزنامہ دنیا) ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکار سونو سود کے سٹی سول کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرنے کی استدعا مسترد کردی جس میں سول کورٹ نے بی ایم سی کی طرف سے جاری نوٹس کے خلاف انکی درخواست رد کردی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی نے اداکار کو مبینہ طور پر انکی رہائشی عمارت واقع سب اربن جوہو میں بغیر اجازت بنیادی تبدیلیاں کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔اس موقع پر ممبئی ہائی کورٹ نے انکی یہ استدعا بھی مسترد کردی کہ بی ایم سی کو اس نوٹس کی بنیاد پر کسی کارروائی سے روکا جائے ۔
سونو سود کے وکیل نے عدالت سے دس ہفتے کی مہلت دینے اور بی ایم سی کی جانب سے عمارت گرانے سے روکنے کی درخواست کی تھی جو نامنظور کی گئی۔