ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار آج اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ اس شادی کا انعقاد علی باغ کے دی مینشن ہاؤس ریسورٹ میں کیا گیا ہے۔
کیا آُپ جانتے ہیں نتاشا دلال کون ہیں، جنہوں نے ورون دھون کا دل چرایا ہے۔ انڈین میڈٰیا رپورٹس کے مطابق نتاشا دلال ایک فیشن ڈیزائنر ہیں، جن کا ‘’نتاشا دلال’’ نام کا ایک برانڈ بھی ہے۔
نتاشا دلال کے والد کا نام راجیش دلال اور ماں کا نام گوری دلال ہے۔ نتاشا کے والد ایک بزنس مین ہیں۔ نتاشا دلال نے اپنی سکول کی تعلیم ممبئی کے بامبے سکاٹش سکول سے مکمل کی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے نیویارک میں فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا۔
ورون دھون اور نتاشا دلال بچپن میں ایک ہی سکول میں پڑھے ہیں اور تبھی سے وہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔