ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئےجن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی جہاں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔ دلہن نتاشا نے شادی پر اپنے ہی تیار کردہ ملبوسات پر انحصا ر کیا جبکہ دلہا نے بالی وڈ کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تاہم دونوں سلور رنگ کے ہم رنگ لباس میں ملبوس تھے۔
ورون دھون نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصاویر بھی شیئر کیں جس میں دلہا دلہن شادی کی رسومات ادا کرتے نظر آ رہے ہیں،انہوں نے کشن میں لکھا کہ زندگی بھر کی محبت اب تقدیر بن گئی۔