راج کپور کا نواسہ ارمان 175 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب

Published On 12 February,2021 10:12 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارت کے آنجہانی لیجنڈ اداکار راج کپور کے نواسے اور رنبیر کپور کے کزن اداکار ارمان جین کو 175 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمان جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ٹاپس گروپ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔ جس کی تحقیقات ایجنسی کے ذریعے ممبئی میں ارمان جین کے گھر پر چھاپے کے بعد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارمان جین کا نام شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاب سرنائیک کے بیٹے ویہانگ جو پہلے ہی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں، کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے سامنے آیا ہے ۔