نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطبق کپل شرما کا شمار بھارت کے معروف ترین کامیڈینز میں کیا جاتا ہے، نا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی ان کی ایک بہت بڑی فین فالونگ ہے۔
دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما حال ہی میں دوسرے بیٹے کے والد بنے ہیں جس پر مداحوں نے ان کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لیکن اب کپل شرما کی ممبئی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس کے باعث ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرتار پور صاحب دیکھنا چاہتا ہوں: کپل شرما نے خواہش ظاہر کر دی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں تاہم بظاہر ان کے جسم پر کوئی چوٹ یا زخم نظر نہیں آ رہا۔
معروف کامیڈین کی وہیل چیئر چلانے والے شخص نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ (پی پی ای) کٹ پہن رکھی ہے۔
کپل کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، کپل شرما کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں، ٹویٹر پر متعدد صارفین نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
دوسری طرف کپل شرما نے ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جم کے دوران کمر پر چوٹ آئی ہے۔